Wed, September 16, 2026

عالمی بحران کے باوجود عوامی ریلیف مشن؛ وزیراعظم کا 125 ارب روپے کی سبسڈی اور ملک گیر 'فیول بچت مہم' کا اعلان

عالمی بحران کے باوجود عوامی ریلیف مشن؛ وزیراعظم کا 125 ارب روپے کی سبسڈی اور ملک گیر 'فیول بچت مہم' کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں عوام کو مہنگائی کے براہِ راست اثرات سے بچانے کے لیے بڑے اقدامات کا اعلان کر دیا ہے۔ اسلام آباد میں منعقدہ جائزہ اجلاس میں ایندھن کی بچت اور کفایت شعاری کے نفاذ پر اہم فیصلے کیے گئے۔
خطے کی صورتحال کے پیشِ نظر وزیراعظم نے واضح کیا کہ حکومتی حکمتِ عملی کی بدولت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے مناسب ذخائر موجود ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ عوام پر ڈالنے کے بجائے حکومت نے ترقیاتی بجٹ اور دیگر بچتوں سے 125 ارب روپے کا خطیر ریلیف فراہم کیا ہے۔وزیراعظم نے عوام سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ قومی بچت مہم میں حکومت کا ہاتھ بٹائیں ۔    غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں تاکہ ایندھن کے ضیاع کو روکا جا سکے۔دفاتر اور کام کی جگہوں پر ٹیلی کانفرنسنگ کو ترجیح دی جائے۔
وزیراعظم نے ایک انقلابی قدم کا اعلان کرتے ہوئے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ موٹر سائیکل اور رکشہ مالکان کو رجسٹریشن ان کے اپنے نام منتقل کرنے کے لیے تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں۔ اس اقدام سے ملک بھر کا ٹرانسپورٹ ڈیٹا ڈیجیٹائز ہو جائے گا، جس سے مستقبل میں مستحق مالکان کو براہِ راست حکومتی ریلیف ملنا آسان ہوگا۔وزیراعظم نے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹریوں کے ساتھ فوری رابطے اور ان احکامات پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔

ٹیگز: