Wed, September 16, 2026

حکومتی ترجیحات میں 'عوامی ریلیف' سرفہرست؛ ترقیاتی بجٹ سے 100 ارب روپے کٹوتی کر کے سبسڈی میں منتقل

حکومتی ترجیحات میں 'عوامی ریلیف' سرفہرست؛ ترقیاتی بجٹ سے 100 ارب روپے کٹوتی کر کے سبسڈی میں منتقل

اسلام آباد : وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں اہم پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت کے برعکس، پاکستانی حکومت کی تمام تر توجہ اس وقت اپنے عوام کو معاشی ریلیف فراہم کرنے پر مرکوز ہے۔ انہوں نے ایوان کو بتایا کہ 14 مارچ سے اب تک حکومت نے مختلف مدات میں 129 ارب روپے کی خطیر رقم بطور سبسڈی عوام کو منتقل کی ہے۔
 وزیرِ خزانہ نے انکشاف کیا کہ عوام کو فوری ریلیف پہنچانے کے لیے ترقیاتی منصوبوں کے بجٹ پر 100 ارب روپے کا کٹ لگایا گیا ہے، تاکہ یہ رقم براہِ راست عام آدمی کی جیب تک پہنچ سکے۔وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی سطح پر سخت کفایت شعاری مہم نافذ کر دی گئی ہے، جس کا مقصد سرکاری اخراجات میں غیر معمولی کمی لانا ہے۔ محمد اورنگزیب نے واضح کیا کہ چھوٹے کسانوں کو کھاد اور بیج سمیت دیگر زرعی مداخل پر ٹارگٹڈ سبسڈی دی جا رہی ہے تاکہ ملکی پیداوار میں اضافہ اور کسان خوشحال ہو سکے۔
وزیرِ خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت کا ہدف صرف اعداد و شمار کی درستی نہیں بلکہ عام شہری کی زندگی میں آسانی پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ کفایت شعاری کے ذریعے بچائے جانے والے ہر روپے کو عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر خرچ کیا جائے گا۔

ٹیگز: