Wed, September 16, 2026

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے بیٹے ازہان کا پہلا روزہ، شعیب ملک کا خصوصی انسٹاگرام پیغام

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے بیٹے ازہان کا پہلا روزہ، شعیب ملک کا خصوصی انسٹاگرام پیغام

لاہور:پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے بیٹے ازہان ملک نے حال ہی میں اپنا پہلا روزہ رکھا، جس پر شعیب ملک نے انسٹاگرام پر ایک محبت بھرا پیغام شیئر کیا۔

شعیب ملک نے اپنی پوسٹ میں ازہان کو پھولوں کا ہار پہنے ہوئے، خوشی سے کیمرے کے سامنے پوز کرتے ہوئے دکھایا۔ شعیب نے اپنی پوسٹ میں کہا، "پہلا روزہ مبارک ہو میرے چھوٹے چیمپئن کو! بابا تم پر بہت فخر کرتا ہے، اللہ تمہارا روزہ قبول کرے اور تمہیں اپنی برکتوں سے نوازے۔"

شعیب ملک اور ازہان کے درمیان محبت بھری بانڈنگ اور دوستانہ تعلقات کے بارے میں شعیب نے ایک انٹرویو میں بھی بات کی تھی، جہاں انہوں نے بتایا تھا کہ ازہان انہیں "برو" کہتا ہے اور دونوں کی دوستی جیسی کیمسٹری ہے۔

ٹیگز: