Wed, September 16, 2026

پاکستانی مشہور جوڑے صنم سعید و محب مرزا کے ہاں بیٹے کی خوشخبری

پاکستانی مشہور جوڑے صنم سعید و محب مرزا کے ہاں بیٹے کی خوشخبری

کراچی:پاکستان کی مشہور اداکارہ صنم سعید اور اداکار محب مرزا نے اپنے بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔

صنم سعید نے انسٹاگرام پر پوسٹ کے ذریعے اطلاع دی کہ ان کے ہاں 18 مئی 2025 کو ایک بیٹے کی ولادت ہوئی ہے، جس کا نام انہوں نے ولی حسن مرزا رکھا ہے۔

اداکارہ نے اپنے پیغام میں مداحوں سے گزارش کی کہ وہ اپنے ننھے مہمان کے لیے دعا کریں۔

یہ خوشگوار خبر سامنے آنے کے بعد شوبز حلقے اور مداحوں کی طرف سے جوڑے کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی جا رہی ہے۔

ٹیگز: