Wed, September 16, 2026

 "کھلاڑی بھی انسان ہیں، دباؤ اور ڈپریشن کا سامنا کرتے ہیں"ثانیہ مرزا

 

ممبئی :سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کھلاڑیوں کی ذہنی صحت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑی بھی انسان ہیں اور اپنے کیریئر میں ذہنی دباؤ اور ڈپریشن کے مختلف ادوار سے گزرتے ہیں۔

پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ثانیہ نے بتایا کہ انہوں نے بھی اپنے کیریئر کے عروج میں ذہنی دباؤ محسوس کیا اور یہ سمجھا کہ ذہنی صحت کے موضوع پر بات کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ آٹھ سے دس سالوں میں لوگ کھل کر ذہنی صحت کے مسائل پر بات کرنے لگے ہیں، حالانکہ پہلے اسے شرمندگی کا معاملہ سمجھا جاتا تھا۔

ثانیہ نے مزید کہا کہ جب کھلاڑی شہرت کی بلندیوں پر ہوتے ہیں تو پوری دنیا کی نظریں ان پر مرکوز ہوتی ہیں، اور کبھی کبھار دباؤ اتنا بڑھ جاتا ہے کہ سانس لینا بھی بھول جاتے ہیں۔ انہوں نے کھلاڑیوں کی جذباتی صحت پر توجہ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

ٹیگز: