Wed, September 16, 2026

رواں برس کا پہلا سورج گرہن آج ، پاکستان اور بھارت میں دیکھنے کا امکان نہیں

رواں برس کا پہلا سورج گرہن آج ، پاکستان اور بھارت میں دیکھنے کا امکان نہیں

لاہور:محکمہ موسمیات کے مطابق، 2025 کا پہلا سورج گرہن آج واقع ہوگا، مگر یہ پاکستان اور بھارت میں نہیں دیکھا جا سکے گا۔

محکمہ موسمیات نے سورج گرہن کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ دوپہر 1:51 پر شروع ہوگا، جزوی سورج گرہن 3:47 پر عروج پر پہنچے گا، اور شام 5:44 پر یہ مکمل طور پر ختم ہو جائے گا۔

یورپ اور امریکا میں سورج گرہن جزوی طور پر دیکھا جا سکے گا، مگر پاکستان اور بھارت میں اس کا کوئی مشاہدہ نہیں ہوگا۔

ٹیگز: