Wed, September 16, 2026

آج رات دوسرا سورج گرہن ہوگا، پاکستان میں نہیں دیکھا جائے گا

آج رات دوسرا سورج گرہن ہوگا، پاکستان میں نہیں دیکھا جائے گا

اسلام آباد : رواں سال کا دوسرا سورج گرہن آج رات یعنی 21 اور 22 ستمبر کی درمیانی رات کو ہوگا، لیکن بدقسمتی سے اسے پاکستان سے دیکھا نہیں جا سکے گا۔

سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 10:30 پر ہوگا اور یہ 22 ستمبر کو تقریباً 12:42 بجے عروج پر پہنچے گا۔ یہ جزوی طور پر سورج گرہن تقریباً رات 2:55 بجے ختم ہو جائے گا۔

یہ خوبصورت فلکیاتی منظر پیسیفک، اٹلانٹک، انٹارکٹک اور آسٹریلیا کے کچھ حصوں میں دیکھا جا سکے گا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سورج گرہن فلکیات کا ایک دلچسپ اور نایاب واقعہ ہے جو ہمیں کائنات کی گہرائیوں سے روشناس کراتا ہے۔

ٹیگز: