Wed, September 16, 2026

قومی ایئرلائن پی آئی اے کی ملکیت 180 ارب روپے میں فروخت

قومی ایئرلائن پی آئی اے کی ملکیت 180 ارب روپے میں فروخت

اسلام آباد : پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے، جس کے بعد قومی ایئرلائن کی ملکیت باقاعدہ طور پر نئے سرمایہ کاروں کے حوالے کر دی گئی ہے جبکہ نئی انتظامیہ نے ادارے کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عارف حبیب کنسورشیم کے تحت قائم ادارے پی آئی اے ایکویٹی لمیٹڈ نے قومی ایئرلائن کو 180 ارب روپے میں حاصل کر لیا ہے۔ طے پانے والے معاہدے کے تحت 55 ارب روپے حکومتِ پاکستان کو منتقل کیے جائیں گے جبکہ 125 ارب روپے ادارے کی بہتری اور ترقی کے لیے نئی سرمایہ کاری کی صورت میں استعمال ہوں گے۔

دوسری جانب نجکاری کے بعد پی آئی اے کی بین الاقوامی پروازوں کی بحالی بھی شروع ہو گئی ہے۔ لاہور سے مانچسٹر کے لیے فلائٹ سروس پانچ سال کے وقفے کے بعد دوبارہ بحال کر دی گئی ہے، جبکہ اسلام آباد سے بیجنگ کے لیے دو طرفہ پروازیں بھی دو ماہ کے تعطل کے بعد دوبارہ آپریشنل ہو گئی ہیں۔

مزید بتایا گیا ہے کہ لاہور سے مانچسٹر کے لیے باقاعدہ دو طرفہ پروازوں کا آغاز یکم جولائی سے کیا جائے گا، جس سے بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کو سہولت میسر آئے گی۔

ٹیگز: