Wed, September 16, 2026

کراچی حملہ: پاکستان کا افغانستان سے سخت احتجاج، افغان ناظم الامور کو طلب کر لیا گیا

کراچی حملہ: پاکستان کا افغانستان سے سخت احتجاج، افغان ناظم الامور کو طلب کر لیا گیا

اسلام آباد: کراچی میں پیش آنے والے دہشت گرد حملے کے بعد پاکستان نے افغانستان سے سفارتی سطح پر احتجاج ریکارڈ کرا دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغانستان کے ناظم الامور کو وزارت خارجہ طلب کیا گیا، جہاں پاکستانی حکام نے حملے سے متعلق تحفظات سے آگاہ کیا اور سخت احتجاج کیا۔

ترجمان کے مطابق پاکستان نے افغان حکام سے مطالبہ کیا کہ دہشت گرد گروہوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کی جائے۔

ادھر پاکستان کے سفیر عبیدالرحمان نظامانی نے بھی افغان وزارت خارجہ کو احتجاجی مراسلہ جمع کرایا، جس میں کراچی دہشت گرد حملے پر پاکستان کا مؤقف واضح کیا گیا۔

ٹیگز: