Wed, September 16, 2026

خواجہ آصف سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، علاقائی امن اور دوطرفہ تعاون پر اتفاق

خواجہ آصف سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، علاقائی امن اور دوطرفہ تعاون پر اتفاق

اسلام آباد :وزیر دفاع خواجہ آصف سے پاکستان میں تعینات امریکی ناظم الامور نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات، دفاعی تعاون، علاقائی صورتحال اور بین الاقوامی سکیورٹی سے متعلق اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران خطے میں امن و استحکام کے فروغ اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے مختلف پہلوؤں پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ علاقائی امن اور پائیدار استحکام کے لیے دونوں ممالک کے درمیان مسلسل رابطے اور مؤثر سفارتی تعاون ناگزیر ہیں۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تعاون جاری رکھنے اور مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے رابطوں کو مزید مؤثر بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ٹیگز: