Wed, September 16, 2026

پنجاب میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

پنجاب میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

لاہور: پنجاب میں آج سے ایک بار پھر بادل برسنے کی پیشگوئی کردی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، چکوال، سیالکوٹ اور نارووال میں بارش متوقع ہے، جبکہ لاہور، گجرات، حافظ آباد، قصور اور اوکاڑہ میں بھی بادل برس سکتے ہیں۔

یکم ستمبر سے فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور لیہ سمیت دیگر اضلاع میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کا آٹھواں اسپیل 5 ستمبر تک جاری رہنے کی توقع ہے، جس کے باعث شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ٹیگز: