اسلام آباد:وفاقی حکومت نے ایک لاکھ 16 ہزار الیکٹرک بائیکس دو سالہ آسان اقساط پر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف 14 اگست کو نئی ای وی پالیسی کا اعلان کریں گے۔
فی بائیک 50 ہزار روپے سبسڈی دی جائے گی، جبکہ باقی رقم اقساط میں ادا کی جائے گی۔ بائیک کی قیمت تقریباً 2 لاکھ 50 ہزار روپے ہوگی۔ سکیم سے 18 سے 65 سال کے افراد فائدہ اٹھا سکیں گے۔
حکومت نے 2030 تک 30 فیصد گاڑیاں الیکٹرک بنانے اور پانچ سال میں 100 ارب روپے سبسڈی دینے کا ہدف مقرر کیا ہے۔