Wed, September 16, 2026

ای بائیکس اور رکشوں پر سبسڈی کی منظوری، پوزیشن ہولڈر طلبہ کو مفت بائیکس ملیں گی

ای بائیکس اور رکشوں پر سبسڈی کی منظوری، پوزیشن ہولڈر طلبہ کو مفت بائیکس ملیں گی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو مفت ای بائیکس دینے کی منظوری دے دی، جبکہ ای بائیکس اور ای رکشوں پر سبسڈی کے لیے 9 ارب روپے مختص کر دیے گئے ہیں۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ منصوبے کے پہلے مرحلے میں 40 ہزار ای بائیکس اور 1,000 ای رکشے جلد تقسیم کیے جائیں گے

اجلاس میں ترسیلات زر اسکیم کے واجبات کی ادائیگی کے لیے 30 ارب روپے کی اضافی گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی، جبکہ قائداعظم یونیورسٹی کو 2 ارب روپے کی بیل آؤٹ گرانٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزارت خزانہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ ترسیلات زر اسکیم کا مکمل مالی جائزہ لے کر 15 ستمبر تک رپورٹ ای سی سی میں پیش کی جائے۔

ٹیگز: