Wed, September 16, 2026

 دہشتگردوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ، بلوچ عوام سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں :وزیراعلیٰ بلوچستان

 دہشتگردوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ، بلوچ عوام سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں :وزیراعلیٰ بلوچستان

بارکھا ن: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بارکھا ن میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگردوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے اور وہ کبھی جھکیں گے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچ عوام سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں اور امن و امان خراب کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے دشمن کی ملی آنکھ سے بلوچستان کو دیکھنے کی کوشش کی مذمت کی اور کہا کہ فوج نے دشمن کو منہ دکھانے کا موقع نہیں دیا۔ انہوں نے بلوچستان کے نوجوانوں کو پروپیگنڈے سے ریاست سے دور کرنے کی کوششوں کو ناکام قرار دیا اور دہشتگردی کے خلاف قومی یکجہتی پر زور دیا۔

سرفراز بگٹی نے ترقیاتی اقدامات کا بھی اعلان کیا، جس میں رکھنی میں 50 بیڈز کا اسپتال، سپورٹس کمپلیکس، ماڈل بازار اور پریس کلب شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پورے بلوچستان میں میرٹ کو بالادست رکھا جائے گا اور صوبے کی ترقی میں کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ٹیگز: