Wed, September 16, 2026

آزاد کشمیر انتخابات ،عوام ن لیگ کی کارکردگی کے ساتھ کھڑے ہیں: عظمیٰ بخاری

آزاد کشمیر انتخابات ،عوام ن لیگ کی کارکردگی کے ساتھ کھڑے ہیں: عظمیٰ بخاری

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے آزاد کشمیر انتخابات سے متعلق دھاندلی کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام مسلم لیگ (ن) کی کارکردگی سے مطمئن ہیں اور ووٹ کا فیصلہ بھی اسی بنیاد پر کریں گے۔

عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ دھاندلی کا شور کرنے والے اپنی ناکامی چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل پرامن انداز میں جاری ہے، جس کی ویڈیوز بھی موجود ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو عوامی پذیرائی حاصل ہے اور لوگ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی حمایت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام ترقی، خدمت اور عملی اقدامات کو اہمیت دے رہے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ (ن) آئندہ بھی عوامی اعتماد حاصل کرے گی اور انتخابی میدان میں کامیابیاں سمیٹے گی۔

ٹیگز: