Wed, September 16, 2026

بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق افواہیں مسترد، پمز میں طبی معائنہ مکمل: وفاقی حکومت

بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق افواہیں مسترد، پمز میں طبی معائنہ مکمل: وفاقی حکومت

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کے بارے میں وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے اور وہ مکمل طور پر صحت مند ہیں۔
حکومتی ترجمان کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو آنکھوں کے معائنے کے لیے پمز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں موجود مخصوص طبی آلات کے ذریعے معائنہ ضروری ہے، جس کے پیش نظر یہ قدم اٹھایا گیا۔ ماہرینِ چشم نے 20 منٹ تک ان کا معائنہ کیا، جس کے بعد انہیں دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا۔
عطا تارڑ نے واضح کیا کہ     بانی پی ٹی آئی کو جیل مینوئل کے مطابق تمام طبی سہولیات میسر ہیں۔   ہسپتال منتقلی ایک معمول کا طبی عمل تھا جسے ضرورت کے تحت انجام دیا گیا۔    قیدیوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا رہا اور اڈیالہ جیل میں طبی ٹیمیں الرٹ رہتی ہیں۔

ٹیگز: