کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کی داد رسی کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ گورنر سندھ نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں واقعے کی اعلیٰ سطحی جوڈیشل انکوائری کرانے کی استدعا کی گئی ہے۔
گورنر سندھ نے اپنے خط میں اس بات پر زور دیا ہے کہ سانحہ گل پلازہ کے حقائق جاننے کیلئے ایک آزاد اور غیر جانبدار کمیشن وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے سفارش کی ہے کہ عدالتی کمیشن اس بات کا تعین کرے کہ یہ واقعہ کن وجوہات کی بنا پر پیش آیا اور کیا اس میں کوئی مجرمانہ غفلت شامل تھی۔
کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ وہ متاثرہ تاجروں اور شہریوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور ان کے نقصانات کے ازالے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔