Wed, September 16, 2026

گروپ کیپٹن عاصم طارق کی شہادت، وزیراعظم کا انصاف کی فراہمی اور ملزم کو سزا دلانے کا عزم

گروپ کیپٹن عاصم طارق کی شہادت، وزیراعظم کا انصاف کی فراہمی اور ملزم کو سزا دلانے کا عزم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گروپ کیپٹن عاصم طارق کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ گروپ کیپٹن عاصم طارق نے ایک خاتون کی جان اور عزت کے تحفظ کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے واقعے میں ملوث ملزم کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شہید گروپ کیپٹن عاصم طارق سمیت تمام شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا اور فاتحہ خوانی کی گئی۔

ٹیگز: