Wed, September 16, 2026

 گل پلازہ سانحہ: وزیراعلیٰ سندھ نے انکوائری رپورٹ پیش کر دی، متاثرین کو فوری امداد کا اعلان

 گل پلازہ سانحہ: وزیراعلیٰ سندھ نے انکوائری رپورٹ پیش کر دی، متاثرین کو فوری امداد کا اعلان

کراچی:وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہےکہ گل پلازہ سانحے کے بعد شہر میں غم و اندوہ کا ماحول ہے۔ اب تک 61 لاشیں بازیاب ہو چکی ہیں جبکہ 15 افراد لاپتہ ہیں اور 52 افراد کے ڈی این اے کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ گل پلازہ میں کل 88 افراد لاپتہ ہوئے تھے۔ انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ متاثرہ دکانداروں کے لیے فی کس پانچ لاکھ روپے فوری امداد کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ گل پلازہ دو سال کے اندر دوبارہ تعمیر کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اٹھارویں ترمیم سے پہلے کیے گئے اقدامات پر سیاست شروع کی گئی، اور اس وقت کی پیپلز پارٹی کی حکومت غیر قانونی عمارتوں کو قانونی بنانے میں ملوث نہیں تھی۔

ٹیگز: