لاہور:پنجاب کے میدانی علاقوں میں غیر معمولی اور شدید دھند نے عام زندگی متاثر کر دی ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور اور اس کے گردونواح میں بھی دھند چھائی ہوئی ہے۔
شہریوں سے درخواست ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، گاڑی آہستہ چلائیں اور فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔ دھند کے باعث موٹرویز اور بڑی شاہراہیں بند ہیں۔