Wed, September 16, 2026

شدید دھند کے باعث بند موٹرویز اور شاہراہیں کھول دی گئیں

شدید دھند کے باعث بند موٹرویز اور شاہراہیں کھول دی گئیں

لاہور : سینٹرل ریجن میں موجود مختلف موٹرویز اور شاہراہوں کو حد نگاہ بہتر ہونے کے بعد دوبارہ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ اس سے قبل شدید دھند کی وجہ سے یہ راستے بند کر دیے گئے تھے تاکہ سفر کرنے والوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

موٹروے پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ قدم عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے اٹھایا گیا تھا، کیونکہ دھند کی شدت کے باعث سڑکوں پر چلنا خطرناک ہو سکتا تھا۔ لاہور ایسٹرن بائی پاس مکمل طور پر بند کر دیا گیا تھا، جبکہ موٹروے ایم 3 (فیض پور سے جڑانوالہ تک) اور ایم 2 (لاہور سے ہرن مینار تک) بھی بند کر دی گئی تھیں۔ 

ٹیگز: