لاہور:ملک کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث متعدد موٹرویز اور قومی شاہراہیں بند کر دی گئی ہیں۔
موٹروے M5 (ملتان سے شیر شاہ) ظاہر پیر تک بند رہے گی، جبکہ M3 (درخانہ سے رجانہ) اور M4 (گوجرہ سے ملتان) بھی دھند کی وجہ سے ٹریفک کے لیے بند ہیں۔
قومی شاہراہوں پر حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی ہے۔ خاص طور پر کسووال، راجپوت نگر، قادر پور اور بہاولپور بائی پاس میں دھند نے ٹریفک کو متاثر کیا ہے۔ اڈا شنال اور مسافر خانہ کے علاقوں میں بھی حد نگاہ محدود ہے۔
شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر نہ کریں اور کسی بھی مدد یا رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔