اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کردی، پٹرول 58 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 17 پیسے فی لٹر سستا کردیا گیا۔
پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 342 روپے 52 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 371 روپے 63 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق 29 اگست کی رات 12 بجے سے 31 اگست تک ہوگا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی عالمی منڈی میں نرخوں اور دیگر متعلقہ عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔