اسلام آباد : حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، پٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 79 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
پٹرول کی نئی قیمت 263 روپے 45 پیسے ہوگی، جو پہلے 265 روپے 45 پیسے تھی۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت 279 روپے 65 پیسے ہوگی، جو پہلے 284 روپے 44 پیسے تھی۔