Wed, September 16, 2026

سیلاب متاثرین کے لیے برطانوی بزنس مین کا ایک کروڑ روپے کا عطیہ

سیلاب متاثرین کے لیے برطانوی بزنس مین کا ایک کروڑ روپے کا عطیہ

اسلام آباد :  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانیہ میں مقیم پاکستانی نژاد بزنس مین وسیم اسلم نے ملاقات کی، جس میں انہوں نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ایک کروڑ روپے کا چیک وزیر داخلہ کو پیش کیا۔

وزیر داخلہ نے وسیم اسلم کے جذبۂ خدمت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت شدید سیلابی صورتحال سے دوچار ہے۔ خیبرپختونخوا اور پنجاب میں حالیہ بارشوں اور طوفانی ریلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے، جس کے باعث لاکھوں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ حکومت سیلاب متاثرین کو ہرگز اکیلا نہیں چھوڑے گی اور ان کی بحالی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بزنس مین وسیم اسلم کی جانب سے دیا گیا عطیہ وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈ میں جمع کرایا جائے گا تاکہ امداد مستحق افراد تک شفاف طریقے سے پہنچائی جا سکے۔

ٹیگز: