ابوظہبی : متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارتخانے میں تکنیکی خرابی کے باعث پاسپورٹ کی خدمات کی فراہمی عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔
سفارتخانے کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کو آگاہ کیا گیا ہے کہ سسٹم میں پیدا ہونے والے تکنیکی مسائل کی وجہ سے پاسپورٹ پراسیسنگ کا عمل وقتی طور پر معطل ہے۔
ترجمان کے مطابق جیسے ہی تکنیکی خرابی دور کر لی جائے گی، سروسز کو دوبارہ بحال کر دیا جائے گا اور شہریوں کو فوری طور پر اطلاع فراہم کی جائے گی۔ اس دوران درخواست دہندگان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آن لائن اپلائی کریں یا آئندہ ہدایات کا انتظار کریں۔
یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات میں بڑی تعداد میں پاکستانی روزگار کے سلسلے میں مقیم ہیں، جنہیں اس عارضی تعطل کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔