Wed, September 16, 2026

پی آئی اے کا کینیڈا کیلئے فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل

پی آئی اے کا کینیڈا کیلئے فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل

لاہور:پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے پاکستان سے کینیڈا کے لیے پروازیں عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق بحر اوقیانوس پار کرنے والے دو بوئنگ 777 لانگ رینج طیاروں کو تین ہفتوں کے لیے ضروری مینٹی نینس اور پرزہ جات کی تبدیلی کے عمل سے گزارا جا رہا ہے، جو ہر 10 سال بعد لازم ہوتا ہے۔ پی آئی اے کا کہنا ہے کہ یہ اقدام مسافروں کی حفاظت اور آئندہ متوقع رش کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

ٹیگز: