اسلام آباد: وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان سفارتکاری کے محاذ پر ایک نئی قوت بن کر ابھرا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی قیادت کی کوششوں سے پاکستان آج عالمی سطح پر امن کا سفیر بن چکا ہے۔ خواجہ آصف نے زور دیا کہ پاکستان اپنی سفارتی مہارت سے مسلم امہ کے خلاف ہونے والے دہائیوں پرانے پروپیگنڈے کو بے نقاب اور ختم کر رہا ہے۔ انہوں نے 'معرکہ حق' اور ایٹمی قوت بننے کو قومی تاریخ کے عظیم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ لیڈر شپ ملک کو ترقی اور استحکام کی نئی بلندیوں پر لے جا رہی ہے۔