Wed, September 16, 2026

ایران کا دفاع ختم، میزائل سازی کی صلاحیت جڑ سے اکھاڑ دی:امریکی وزیر دفاع کا تہران کو آخری انتباہ

ایران کا دفاع ختم، میزائل سازی کی صلاحیت جڑ سے اکھاڑ دی:امریکی وزیر دفاع کا تہران کو آخری انتباہ

واشنگٹن : امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کی عسکری قوت اب مکمل طور پر مفلوج ہو چکی ہے اور امریکہ اپنے اہداف حاصل کرنے کے بہت قریب ہے۔  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ایران کی فوجی قیادت اور دفاعی نظام کے حوالے سے سنسنی خیز انکشافات کیے۔
 پیٹ ہیگسیتھ نے دعویٰ کیا کہ ایران کا ایئر ڈیفنس اب "ناپید" ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی فضائیہ نے ایران کے تمام اہم ریڈارز اور زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سسٹم (S-300/S-400) کو تباہ کر دیا ہے، جس کے بعد اب ایرانی آسمان پر صرف امریکہ کا راج ہے۔ وزیر دفاع کے مطابق، "ہم نے ایران کی میزائل بنانے کی صلاحیت کو ختم کر دیا ہے۔ اب  انفراسٹرکچر ہی نہیں بچا جس سے وہ دوبارہ میزائل تیار کر سکے۔"
 امریکی انٹیلیجنس اور وزیر دفاع کے بیانات کے مطابق، ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای ایک حالیہ فضائی حملے میں شدید زخمی ہو چکے ہیں۔ ہیگسیتھ نے اشارہ دیا کہ ایرانی قیادت اس وقت شدید دباؤ اور خوف کا شکار ہے۔اپنی سخت گیر پالیسی کو دہراتے ہوئے پیٹ ہیگسیتھ نے واضح کیا کہ امریکہ اب پیچھے نہیں ہٹے گا۔ انہوں نے کہا ایران کے ساتھ جنگ میں اب کسی رحم کی گنجائش نہیں ہے۔ جب تک تہران غیر مشروط طور پر ہتھیار نہیں ڈالتا، ہماری کارروائیاں مزید شدت اختیار کریں گی۔
دفاعی مبصرین کا ماننا ہے کہ پیٹ ہیگسیتھ کے یہ بیانات ایران کے اندرونی حلقوں میں افراتفری پیدا کرنے اور وہاں کی فوج کو نفسیاتی طور پر شکست دینے کے لیے دیے گئے ہیں۔ پینٹاگون اب ایران کے "بغیر دفاع" کے علاقوں میں اپنی مرضی کی کارروائیاں کرنے کی پوزیشن میں آ چکا ہے۔

ٹیگز: