Wed, September 16, 2026

بھارتی وزیر خارجہ کی بدزبانی دلیل نہ ہونے کا ثبوت ہے، دنیا پاکستان کے مرکزی کردار کی معترف: شرجیل میمن

بھارتی وزیر خارجہ کی بدزبانی دلیل نہ ہونے کا ثبوت ہے، دنیا پاکستان کے مرکزی کردار کی معترف: شرجیل میمن

کراچی :صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کو عالمی محاذ پر عبرتناک شکست سے دوچار کیا ہے، جس کے نتیجے میں آج دنیا بھر میں گرین پاسپورٹ کی اہمیت بڑھ چکی ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ملکی و بین الاقوامی صورتحال پر دو ٹوک موقف اختیار کیا۔
 شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی بدزبانی دراصل ان کی ناکامی کا اعتراف ہے۔ جب دلیل ختم ہو جائے تو بھارت گالم گلوچ پر اتر آتا ہے، جو پاکستان کی سفارتی کامیابی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مشرقِ وسطیٰ کی جنگ نے خطے کے لیے مشکلات پیدا کی ہیں، لیکن ان حالات میں بھی عالمی برادری پاکستان کے کلیدی اور مرکزی کردار کو تسلیم کر رہی ہے۔
صوبائی وزیر نے کراچی کے شہریوں کو یقین دلایا کہ حکومت سندھ عوام کی سہولت کے لیے شہر میں متعدد ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہی ہے تاکہ عوامی مسائل کا فوری ازالہ ہو سکے۔

ٹیگز: