Wed, September 16, 2026

"ناکہ بندی ختم کریں، عالمی معیشت متاثر ہو رہی ہے"؛ جرمنی کا ایران کو سخت انتباہ

برلن : جرمنی نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کو عالمی معیشت کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس تزویراتی آبی گزرگاہ سے فوری طور پر پابندیاں ختم کرے۔ جرمن وزیر خارجہ جان ویڈ فال نے خبردار کیا ہے کہ اس بندش کے نتیجے میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کا بڑھتا ہوا گراف دنیا کو نئے معاشی بحران کی طرف دھکیل رہا ہے۔

جرمن وزیر خارجہ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں انکشاف کیا کہ بحران کی شدت: ناکہ بندی کے باعث ہزاروں تجارتی جہاز اپنی منزل پر پہنچنے میں ناکام ہیں جبکہ 20 ہزار سے زائد ملاح  اس وقت سمندر میں پھنسے ہوئے ہیں۔انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ خاموش تماشائی بننے کے بجائے اس بحران کے خاتمے کے لیے فوری طور پر ایک جامع قرارداد منظور کرے۔جرمنی نے ایک بار پھر سلامتی کونسل کی غیر مستقل نشست حاصل کرنے کی خواہش کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ عالمی بحرانوں کے حل میں فعال کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔ وزیر خارجہ نے یاد دلایا کہ سلامتی کونسل کے 5 مستقل اور 10 غیر مستقل ارکان کی ذمہ داری ہے کہ وہ عالمی توانائی کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

ٹیگز: