Wed, September 16, 2026

 ’6 ہزار سالہ تہذیب کے دفاع کے لیے طویل جنگ کو تیار ہیں‘:ایران کا دشمن کو سخت انتباہ

 ’6 ہزار سالہ تہذیب کے دفاع کے لیے طویل جنگ کو تیار ہیں‘:ایران کا دشمن کو سخت انتباہ

تہران :ایرانی قیادت نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں اسرائیل اور امریکہ کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اپنی خود مختاری اور تاریخی شناخت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ ایرانی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل علی لاریجانی اور عبوری لیڈر شپ کونسل کے رکن آیت اللہ علی رضا عرافی کے حالیہ بیانات نے تہران کے دفاعی عزم کو ایک نئی سمت دے دی ہے۔
سیکرٹری جنرل علی لاریجانی نے اپنے تازہ بیان میں ایران کی طویل تاریخ اور عسکری تیاریوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ایران نے کسی بھی طویل جنگ کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران نے گزشتہ 300 سالوں کی طرح اس بار بھی جنگ میں پہل نہیں کی، لیکن دفاع ہمارا بنیادی حق ہے۔
 دشمن (امریکہ و اسرائیل) کو اپنی غلطیوں کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی اور انہیں اپنے غلط تخمینوں پر پچھتانا ہوگا۔عبوری لیڈر شپ کونسل کے رکن بننے کے بعد اپنے پہلے بیان میں آیت اللہ علی رضا عرافی نے دشمن کی حکمتِ عملی کو "غلط فہمی" پر مبنی قرار دیا۔

ٹیگز: