واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جاری کشیدگی کے تناظر میں اپنی عسکری برتری کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے اپنے حریف کو فوجی میدان میں شکست سے دوچار کر دیا ہے۔
برطانوی بادشاہ چارلس اور ملکہ کمیلا کے اعزاز میں منعقدہ سرکاری عشائیے کے دوران صدر ٹرمپ نے ایران کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا واشنگٹن کسی بھی صورت ایران کو ایٹمی طاقت بننے کی اجازت نہیں دے گا۔صدر ٹرمپ نے دورانِ خطاب دعویٰ کیا کہ ان کے اس موقف سے برطانوی بادشاہ چارلس بھی مکمل اتفاق کرتے ہیں۔امریکی صدر کے مطابق ایران کے خلاف امریکی حکمتِ عملی 'بہت بہتر' جا رہی ہے اور عسکری طور پر حریف کو زیر کیا جا چکا ہے۔
صدر ٹرمپ نے اپنے خطاب میں امریکہ اور برطانیہ کے تاریخی دفاعی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک نے ہمیشہ فاشزم، کمیونزم اور جبر کی قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور اس بار بھی سرخرو ہوں گے۔