اسلام آباد :وفاقی حکومت نے یکم مئی، جمعرات کے روز یوم مزدور کی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری و نجی ادارے اس روز بند رہیں گے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی تصدیق کی ہے کہ یکم مئی کو تمام بینک بند رہیں گے۔ یہ فیصلہ یوم مزدور کے موقع پر محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کرنے اور ان کے حقوق کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ دنیا بھر میں یکم مئی کو یوم مزدور کے طور پر منایا جاتا ہے، جس کا مقصد محنت کش طبقے کی جدوجہد اور قربانیوں کو تسلیم کرنا ہوتا ہے۔