Wed, September 16, 2026

راولپنڈی میں یومِ آزادی پر مقامی تعطیل کا اعلان، تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے

راولپنڈی میں یومِ آزادی پر مقامی تعطیل کا اعلان، تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے

راولپنڈی: اسلام آباد کے بعد اب راولپنڈی میں بھی 14 اگست کے موقع پر بدھ کو مقامی چھٹی دی گئی ہے۔ اس فیصلے کا مقصد یومِ آزادی کی تقریبات کے لیے بہتر انتظامات کو یقینی بنانا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر حسن وقار چیمہ نے تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ چھٹی تمام صوبائی سطح کے اداروں اور دفاتر پر لاگو ہوگی۔

دوسری جانب، اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے بھی 13 اگست (منگل) کو تعطیل کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت وفاقی دارالحکومت میں واقع اسکول، کالج، جامعات، نجی دفاتر اور کاروباری ادارے بند رہیں گے۔

اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے اس فیصلے کی باقاعدہ اطلاع نوٹیفکیشن کے ذریعے جاری کی جا چکی ہے۔

ٹیگز: