اسلام آباد : عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اپنے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے، جو 9 مئی کو ہوگا۔ اس اجلاس میں پاکستان کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا اور توقع کی جا رہی ہے کہ پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط منظور کر لی جائے گی۔
خیال رہے کہ مارچ میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے پایا تھا، جس کے بعد اب بورڈ کی منظوری کے بعد یہ قسط جاری کی جائے گی۔
آئی ایم ایف نے ایک اور اہم اعلان میں بتایا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ماحولیاتی فنانسنگ (کلائمیٹ فنانسنگ) کا بھی 1.3 ارب ڈالر کا معاہدہ ہو گیا ہے، جو 28 ماہ پر محیط ہوگا۔ اس طرح پاکستان کو مجموعی طور پر 2.3 ارب ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔