Wed, September 16, 2026

آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ دسمبر میں اجلاس کرے گا، پاکستان کے لیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی قسط زیر غور

آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ دسمبر میں اجلاس کرے گا، پاکستان کے لیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی قسط زیر غور

اسلام آباد:بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آئندہ ماہ دسمبر میں ہوگا، جس میں پاکستان کے لیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کی منظوری کا امکان ہے۔

ذرائع وزارتِ خزانہ کے مطابق، اجلاس میں ای ایف ایف پروگرام کے تحت ایک ارب ڈالر کی قسط کے علاوہ کلائمیٹ ریزیلینس فنانسنگ کی مد میں 20 کروڑ ڈالر اضافی فنڈز کی منظوری بھی متوقع ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 15 اکتوبر کو طے پایا تھا، جس کے بعد اگلی قسط کی منظوری کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

ٹیگز: