Wed, September 16, 2026

قومی ائیرلائن کا حج آپریشن شروع، پہلی پرواز مدینہ روانہ

قومی ائیرلائن کا حج آپریشن شروع، پہلی پرواز مدینہ روانہ

اسلام آبا د: حج آپریشن کا آغاز ہو گیا ہے جہاں قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی پہلی پرواز اسلام آباد سے  442 عازمین حج کو لے کر مدینہ منورہ روانہ ہو گئی۔ یہ پرواز پیر کی صبح 4 بج کر 45 منٹ پر اسلام آباد ایئرپورٹ سے روانہ ہوئی۔

عازمین کو رخصت کرنے کے لیے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف، سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی، اور پی آئی اے کے سی ای او ائیر وائس مارشل عامر حیات موجود تھے۔دوسری جانب  آج  کوئٹہ سے پہلی حج پرواز صبح 10 بجے 170 عازمین کے ساتھ روانہ ہوگی، جب کہ لاہور سے حج پرواز رات 10 بجے 323 افراد کو لے کر مدینہ جائے گی۔

اس سال پی آئی اے مجموعی طور پر تقریباً 35 ہزار 200 سرکاری حجاج کو 117 سے زائد خصوصی پروازوں کے ذریعے سعودی عرب پہنچائے گی۔ پہلے مرحلے میں پروازیں مدینہ، جبکہ دوسرے مرحلے میں جدہ روانہ ہوں گی۔

اسلام آباد اور کراچی ایئرپورٹس پر "روڈ ٹو مکہ" سہولت بھی دستیاب ہے، جس کے تحت حجاج اپنی امیگریشن پاکستان میں ہی مکمل کرا کے جائیں گے، یوں سعودی عرب پہنچنے پر ان کے وقت اور پریشانی میں خاصی کمی آئے گی۔ پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن 31 مئی تک جاری رہے گا، جب کہ بعد از حج پروازیں 10 جون سے شروع ہو کر 10 جولائی تک چلیں گی۔

ٹیگز: