Wed, September 16, 2026

پی آئی اے کا حج آپریشن شروع، کراچی سے پہلی پرواز مدینہ روانہ

پی آئی اے کا حج آپریشن شروع، کراچی سے پہلی پرواز مدینہ روانہ

کراچی: پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے نے حج 2025 کا قبل از حج آپریشن کامیابی سے شروع کر دیا ہے۔ کراچی سے پہلی پرواز پی کے 743 میں 397 عازمین حج سوار ہوئے جو مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوئی۔

اس موقع پر ایک سادہ مگر باوقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جہاں پی آئی اے کے چیف آپریٹنگ آفیسر خرم مشتاق نے عازمین کو رخصت کیا، پھول پیش کیے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ عازمین نے پی آئی اے کے انتظامات پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔

اب تک ملک کے مختلف شہروں سے 2500 سے زائد عازمین کو سعودی عرب پہنچایا جا چکا ہے۔ حج آپریشن کے دوران بوئنگ 777 اور ایئر بس 320 طیارے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ کراچی سے مجموعی طور پر 7200 سے زائد عازمین کو 39 خصوصی پروازوں کے ذریعے روانہ کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں پروازیں مدینہ جائیں گی جبکہ بعد میں جدہ کے لیے روانہ ہوں گی۔

پی آئی اے کا یہ آپریشن 31 مئی تک جاری رہے گا، جس کے دوران 117 پروازوں کے ذریعے 35 ہزار 200 سرکاری عازمین کو سعودی عرب منتقل کیا جائے گا۔

ٹیگز: