مظفرآباد: آزاد کشمیر میں وزیراعظم چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد چند روز کے لیے موخر کر دی گئی ہے۔ ابھی تک وزیراعظم کے متبادل امیدوار کا اعلان نہیں کیا گیا۔
آزاد کشمیر اسمبلی میں ارکان کی کل تعداد 52 ہے، اور حکومت سازی کے لیے 27 ارکان کی حمایت ضروری ہے۔ پیپلزپارٹی کا دعویٰ ہے کہ انہیں 36 سے زائد اراکین کی حمایت حاصل ہے، جس میں پارٹی کے 17 اراکین، مسلم لیگ ن کے 9 ممبران اور بیرسٹر سلطان گروپ و فارورڈ بلاک کے 10 ارکان شامل ہیں۔
وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے استعفیٰ دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ "کسی کے پاس نمبرز پورے ہیں تو عدم اعتماد لے آئیں۔"