Wed, September 16, 2026

آزاد کشمیر: وزیراعظم چودھری انوارالحق کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک اسمبلی میں پیش

آزاد کشمیر: وزیراعظم چودھری انوارالحق کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک اسمبلی میں پیش

مظفرآباد: آزاد کشمیر اسمبلی میں وزیراعظم چودھری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی۔ تحریک چیئرمین اسمبلی چودھری قاسم مجید نے پیش کی، جبکہ متبادل قائد ایوان کے طور پر فیصل ممتاز راٹھور کا نام بھی پیش کیا گیا۔

تحریک کی کامیابی کے لیے ایوان میں 27 ارکان کی حمایت ضروری ہے۔ پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ انہیں 40 سے زائد ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ مسلم لیگ ن بھی تحریک کے حق میں ووٹ دے گی، تاہم حکومت کا حصہ نہیں بنے گی اور اسمبلی میں اپوزیشن کی حیثیت سے فعال رہے گی۔

ٹیگز: