اسلام آباد/ریاض: وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے حالیہ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا عزم ظاہر کیا۔
اعلامیہ کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے اقتصادی تعاون فریم ورک پر اتفاق کیا جس کا مقصد تجارت، سرمایہ کاری اور ترقیاتی منصوبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔ ملاقات میں آٹھ دہائیوں پر محیط تاریخی شراکت داری کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا۔