Wed, September 16, 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آج اپنی زندگی کی 52 بہاریں مکمل کر لیں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آج اپنی زندگی کی 52 بہاریں مکمل کر لیں

لاہور :  سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آج اپنی زندگی کی 52 بہاریں مکمل کر لیں۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کی طرف سے ملک بھر میں سالگرہ کی تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں اور کیک کاٹے جائیں گے۔

مریم نواز 28 اکتوبر 1973ء کو پیدا ہوئیں اور ان کی شادی 1992ء میں کیپٹن (ر) صفدر سے ہوئی۔ 2013ء میں مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم میں ان کا کردار اہم رہا، جس کی بدولت میاں نواز شریف تیسری بار وزیر اعظم منتخب ہوئے۔ اس کے بعد سے مریم نواز کا سیاسی سفر جاری ہے اور وہ پارٹی کی اہم رہنما بن چکی ہیں۔

مریم نواز نے نہ صرف سیاست میں قدم رکھا، بلکہ خواتین کے حقوق اور بچیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے بھی نمایاں کام کیا۔ ان کی خدمات کو عالمی سطح پر سراہا گیا، اور برطانوی نشریاتی ادارے نے انہیں دنیا کی 100 بااثر سربراہان مملکت کی بیٹیوں میں شامل کیا۔

پنجاب کی وزیر اطلاعات و ثقافت، عظمیٰ زاہد بخاری نے مریم نواز کو سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغام دیا اور کہا کہ "پنجاب کے عوام کو خدمت کے بیش بہا تحفے دینے کا شکریہ۔" عظمیٰ بخاری نے مریم نواز کی عوامی خدمات پر ایک خصوصی ویڈیو بھی شیئر کی اور ان کی لمبی زندگی، صحت اور مزید عوامی خدمت کے لیے دعا کی۔

ٹیگز: