Wed, September 16, 2026

وزیراعلیٰ مریم نواز کا "اپنی چھت، اپنا گھر" منصوبہ، 50 ہزار سے زائد گھر مکمل کر لیے گئے

وزیراعلیٰ مریم نواز کا

لاہور : پنجاب حکومت کا "اپنی چھت، اپنا گھر" منصوبہ تیزی سے کامیابی کی جانب بڑھ رہا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں صرف چند مہینوں میں 50 ہزار سے زائد گھر مکمل کر لیے گئے ہیں، جو ایک اہم سنگ میل ہے۔

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق اب تک تقریباً 58 ارب روپے کے قرضے مستحق افراد کو دیے جا چکے ہیں، تاکہ وہ اپنا گھر بنا سکیں یا خرید سکیں۔ اس منصوبے سے نہ صرف ہزاروں لوگوں کو چھت ملی ہے، بلکہ مقامی معیشت کو بھی فائدہ ہوا ہے۔ مزدوروں، مستریوں، اور دیگر تعمیراتی شعبوں سے جڑے افراد کو روزگار کے مواقع میسر آئے ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے "لوگوں نے برسوں صرف وعدے کیے، ہم نے زمین پر کام کر کے دکھایا۔ ہم نے عوام کو ان کا حق، یعنی باعزت زندگی کے لیے اپنا گھر دیا ہے۔"

ٹیگز: