Wed, September 16, 2026

پاکستان کا بھارت کو سخت جواب، راج ناتھ سنگھ کا بیان ناقابلِ قبول قرار ۔۔۔۔امریکہ فائرنگ واقعہ کی بھی مذمت

پاکستان کا بھارت کو سخت جواب، راج ناتھ سنگھ کا بیان ناقابلِ قبول قرار ۔۔۔۔امریکہ فائرنگ واقعہ کی بھی مذمت

اسلام آباد :پاکستان نے بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ کی جانب سے سندھ سے متعلق دیے گئے بیان پر شدید ردِّعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے اشتعال انگیز، غیر ذمہ دارانہ اور عالمی قوانین کے منافی قرار دیا ہے۔ ترجمان دفترِ خارجہ طاہرحسین اندرابی کا کہنا تھا کہ بھارت ایسے بیانات کے ذریعے اپنے اندرونی سیاسی بحران اور بدامنی سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے، جو کامیاب نہیں ہوگی۔

ترجمان نے میڈیا بریفنگ میں امریکا میں افغان شہری کی فائرنگ کے واقعے کی بھی سخت مذمت کی۔ انہوں نے اسے دہشت گردی کا واضح واقعہ قرار دیتے ہوئے متاثرہ خاندانوں، امریکی عوام اور حکومت سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

دفترِ خارجہ کے مطابق پاکستان گزشتہ بیس برسوں سے دہشت گردی کا سامنا کر رہا ہے، اور ملک کے اندر ہونے والی کئی دہشت گرد کارروائیوں کا تعلق افغانستان سے جوڑا جاتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ واشنگٹن کا واقعہ ایک بار پھر سرحد پار دہشت گردی کے تسلسل اور اس کے خطرات کو اجاگر کرتا ہے۔

ٹیگز: