اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ای سی او وزرائے خارجہ اجلاس سے ورچوئل خطاب میں کہا کہ خطے کی سلامتی کو متعدد خطرات لاحق ہیں اور پائیدار ترقی کے لیے مشترکہ شراکت داری ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ای سی او ممالک میں معاشی ترقی کے وسیع مواقع موجود ہیں اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا وقت کی ضرورت ہے۔
اسحاق ڈار نے مزید بتایا کہ پاکستان ای سی او ممالک کے ساتھ ٹرانسپورٹ روابط کو فروغ دے رہا ہے اور وسط ایشیا، چین اور مشرق وسطیٰ کے ساتھ کنکٹیویٹی کے لیے اہم ملک ہے۔