اسلام آباد: پاکستان اور قطر کے درمیان خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں اہم سفارتی رابطہ ہوا ہے، جس میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ محمد بن عبدالعزیز الخلیفی نے ٹیلی فون پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، اس اہم گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کی تیزی سے بدلتی ہوئی سیاسی و امن و امان کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر غور کیا۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر مکمل اتفاق کیا کہ خطے کو درپیش موجودہ چیلنجز اور بحرانوں پر قابو پانے کے لیے طاقت کے بجائے سیاسی مکالمے اور مضبوط سفارت کاری کو ہی ترجیح دینی چاہیے، تاکہ خطے میں پائیدار امن کو یقینی بنایا جا سکے۔