Wed, September 16, 2026

سہیل آفریدی کی اسلام آباد ہائی کورٹ آمد، چیف جسٹس سے ملاقات نہیں ہو سکی

سہیل آفریدی کی اسلام آباد ہائی کورٹ آمد، چیف جسٹس سے ملاقات نہیں ہو سکی

اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے، مگر چیف جسٹس نے ملاقات سے انکار کر دیا۔ صحافیوں نے وزیراعلیٰ سے سوال کیا کہ صوبے کی امور کی نگرانی کون کر رہا ہے، جس پر انہوں نے کہا کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہیں اور صوبے کے معاملات دیکھ رہے ہیں۔

سہیل آفریدی نے اپنی انتظامی تجربے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ تنظیم میں کام کے بعد نچلی سطح سے اعلیٰ عہدے تک پہنچے ہیں۔ انہوں نے اڈیالہ جیل میں جاری دھرنے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ دھرنا ختم ہو چکا ہے اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان منگل کو کیا جائے گا۔

صحافیوں سے گفتگو اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے میں ہوئی، جہاں وزیراعلیٰ نے موجودہ صورتحال پر تفصیل سے بات کی۔

ٹیگز: