Wed, September 16, 2026

پنجاب میں سموگ کی شدت برقرار، لاہور عالمی آلودگی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر

پنجاب میں سموگ کی شدت برقرار، لاہور عالمی آلودگی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر

لاہور:پنجاب بھر میں سموگ اور فضائی آلودگی کی صورتحال تشویشناک مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔ لاہور کی فضا ایک بار پھر شدید آلودہ رہی اور شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھی پوزیشن پر آ گیا ہے۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں سب سے زیادہ آلودگی فیصل آباد میں ریکارڈ کی گئی جہاں AQI 407 تک پہنچ گیا، جو صحت کے لیے انتہائی خطرناک سمجھا جاتا ہے۔ بہاولپور میں آلودگی کی سطح 279 جبکہ گوجرانوالہ میں 236 ریکارڈ ہوئی ہے۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید دھند چھائی ہوئی ہے۔ کم حدنگاہ کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے اور موٹروے پولیس نے شہریوں کو محتاط ڈرائیونگ اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

ٹیگز: