لاہور:ملک بھر کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی صورتحال تشویشناک حد تک برقرار ہے۔ عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق فیصل آباد 671 ایئر پارٹیکولیٹ میٹر کے ساتھ سب سے زیادہ آلودہ شہر قرار پایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق لاہور 317 ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، جبکہ پشاور میں اے کیو آئی 300 ریکارڈ کیا گیا۔ گوجرانوالہ کا ایئر کوالٹی انڈیکس 289 رہا۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ فضائی آلودگی میں مسلسل اضافہ آنکھوں، سانس اور پھیپھڑوں کے امراض کا سبب بن سکتا ہے، لہٰذا شہری غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں اور حفاظتی اقدامات اختیار کریں۔